18 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے منگل کے روز صوبہ البرز میں ریلوے انجن تیار کرنے والے پہلے ایرانی کارخانے کا افتتاح کیا.اس منصوبے سے ریلوے انجن کی تیاری کے حوالے سے تکنیکی اور سائنسی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد ملے گی.

ابنا:  ایرانی صدر نے افتتاح کے بعد کارخانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا. یہ کارخانہ سالانہ 120 ریلوے انجن تیار کرسکتا ہے اور اس کی صلاحیت کو مزید بڑھایا بھی جاسکتا ہے. یہ منصوبہ خود انحصاری کے اصول کے تحت تعمیر کیا گیا ہے اور، اس میں ایسے ریلوے انجن تیار کیے جائیں گے جو کہ 10 فیصد کم ایندھن استعمال کریں گے. اس کارخانے کی تعمیر کے دوران 50 فیصد ضروریات قومی وسائل سے پوری کی گئی ہیں. اس کارخانے کی تعمیر سے 600 نئے انجن ریلوے میں شامل ہوجائیں گے جو کہ 10 فیصد ایندھن کی بچت کا باعث بھی بنیں گے. اس منصوبے سے ایران کی ریلوے انجن کی تیاری کی شعبے میں سائنسی اور تکنیکی ترقی ہوگی. اس کارخانے میں تیار کیے جانے والے انجن ریلوے بوگیوں کو خود بجلی فراہم کریں گے اور اس کے لیے الگ سے بوگی لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی. اس کارخانے کی تعمیر پر ایک ہزار ارب ریال کی لاگت آئی ہے. اس وقت ایران کے پاس 130 ریلوے انجن موجود ہے مگر اس کارخانے کی تعمیر سے ان کی تعداد 250 تک پہنچ جائے گی. تیار کیے جانے والے انجنوں میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی......../169